• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور ڈاکوؤں نے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں وقارالحسن سے 3لاکھ نقدی اور موبائل فون،گارڈن ٹاون میں عفان سے 2لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون۔گرین ٹاون میں محسن سے 2لاکھ روپے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو فیصل سے 4 لاکھ اور موبائل فون اور موبائل فون،اچھرہ میں شہباز سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون۔سندر میں فیصل سے1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. مصری شاہ اور نصیر أباد سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، گلشن راوی اور مصطفی أباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید