• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتے کے کاٹنے سے8سالہ بچی جاں بحق، پیپلز پارٹی لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کریگی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والی آٹھ سالہ بچی مہر کے والد صابر مسیح کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور اس افسوسناک واقعے پر قانونی کارروائی کرے گی۔فیصل میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی مہر کے والد کے ساتھ لاہور کارپوریشن اور متعلقہ این جی اوز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرے گی۔
لاہور سے مزید