• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16.28کلوگرام منشیات برآمد ، خاتون سمیت 6ملزمان گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 5کارروائیاں کرتے ہوئے 16.28کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، اسلام آباد اور لاہور میں کی گئیں ہیں ۔ حکام نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران 15 کلو گرام چرس، 750گرام آئس برآمد کر لی گئی جبکہ مزید کارروائی میں 530گرام وزنی 92 آئس بھرے کیپسولز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید