لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کتے کے کاٹنے سے 7ہزار 517افراد زخمی جبکہ 12 جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا لاہور میں کتے کے کاٹنے31 جبکہ شیخوپورہ میں 1878 کیسز رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی 1819 اور ساہیوال 1552 کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ گوجرانوالہ 1159،سرگودھا 359 اوملتان میں 51 واقعات، ڈی جی خان میں 277, اور بہاولپور میں 108 واقعات رپورٹ ہوئے۔