• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ،آئی جی

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا ایک شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24 گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد شہری ان مراکز سے مختلف سروسز حاصل کر چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ اسی طرح 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری کا اندراج کروایا۔ دریں اثنا  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
لاہور سے مزید