لاہور ( جنرل رپورٹر ) محتسب پنجاب کے احکامات پر 92 کنال سرکاری زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا ہے۔ واگزار کروائی گئی زمین کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 6 کروڑ 72 لاکھ روپے ہے تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ محکمے ناجائز قابضین کے انخلا کے لیے طویل عرصے سے کوششیں کر رہے تھے، تاہم محتسب پنجاب کے احکامات پر بالآخر زمین کو واگزار کروا لیا گیا