لاہور( کرائم رپورٹرسے)پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلیجنس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوش گینگ کے انتہائی مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو منیر عرف منی کوش کو سرنڈر کروا لیا۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے خطرناک ڈاکو منیر عرف منی کوش کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ مسلسل دباؤ، مؤثر حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں ملزم ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کرنے پر مجبور ہوا۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بتایا کہ کچہ آپریشن کے دوران اب تک 65 خطرناک ڈاکو ہلاک، 99 زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 283 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں