لاہور(خبرنگار)ٹاؤن شپ، لاہور میں 8 سالہ معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے بچی کے والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل سیکرٹری اقلیتی امور اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے