• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدس بی بی بازیابی کیس ، پولیس نے 4سال بچی کے قتل کاُ سراغ لگا لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی مقدس بی بی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر پولیس نے چار سال بچی کے قتل کاُ سراغ لگا لیا، آئی جی پنجاب نے عدالت میں انکشاف کیا کہ مغویہ کو چار سال قبل قتل کردیا گیا تھا عدالت نے آئی جی پنجاب سے پنجاب بھر سے بچی کے اغوا کے کیسز کی رپورٹ طلب کرلی ، ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مقدس بی بی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم خان نے رپورٹ پیش کی جس میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کو 2022 میں قتل کردیا گیا آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیسے پتہ چلا کہ بچی کو قتل کردیا گیا ہے بچی جس گھر میں ملازمہ تھی اس مالک کے داماد کا ریمانڈ لیا گیاسی ڈی آر سے پتہ چلا ملزم محسن سے بچی کا رابطہ تھا۔
لاہور سے مزید