لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق جاری پیش رفت کا جائزہ لینے زیر تعمیر جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچ گئے ۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔