• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا -چیف منسٹرز ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے مریضوں کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم کے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی-اس حوالہ سے پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقدہوا-چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب ایڈوائزی کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود اورسی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے شرکت کی-
لاہور سے مزید