اسلام آباد( جنگ نیوز)کوٹے کے مطابق پٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ، ایپ کی تیاری جاری، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیےڈیجیٹل نظام لا رہی ہے، حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کر کے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کروائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہر شہری کا اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔