کراچی (نیوز ڈیسک) امریکاایران مذاکرات پر ٹرمپ کی پوسٹ سے پہلے تیل پر 580ملین ڈالر کی شرطیں،ٹریڈرز نے امریکی صدرکے ایران مذاکرات پر سوشل میڈیا اعلان سے 15 منٹ قبل بڑی شرطیں لگائیں۔ سازشی نظریے اور اندرونی معلومات کے غلط استعمال کے شبہات، وائٹ ہاؤس نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔فنانشل ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق ٹریڈرز نے تقریباً 580 ملین ڈالر مالیت کی تیل کی شرطیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مذاکرات پر سوشل میڈیا پوسٹ کرنے سے تقریباً 15 منٹ قبل لگائیں، جس میں انہوں نے مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت کا ذکر کیا۔