کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں 383 ڈرگ انسپیکٹرز اور اسسٹنٹ ڈرگ انسپیکٹرز کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ 14 میں 248 ڈرگ انسپیکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ گریڈ 11 میں 135اسسٹنٹ ڈرگ انسپیکٹرز کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ امیدواروں کی عمر 21 سے 28 برس جبکہ تعلیمی قابلیت کسی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ یونیورسٹیز سے گریجویٹ ہونا لازمی ہے۔