کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو نے بھی سینیٹر شیری رحمان اور ندیم حسین سے رنج و غم کا اظہار کیا۔