• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کو سب سے بڑے جاسوسی اسکینڈل کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کو سب سے بڑے جاسوسی اسکینڈل کا سامنا ۔ ہنگرین وزیر خارجہ پر راز افشا کرنیکا الزام،روس کو یورپی کونسل اجلاسوں کی معلومات دینے کی رپورٹس، ہنگری کی تردید، برسلز میں رکن ممالک کے درمیان اعتماد متاثر، حساس گروپس سے ہنگری کو الگ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے یورپی کونسل کے بند کمرے کے اجلاسوں کی معلومات روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کو فراہم کیں، جس میں یوکرین کے لیے امداد اور روس کے خلاف پابندیوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ اس دوران روسی ہیکرز نے ہنگری کے وزارتِ خارجہ کے نیٹ ورکس تک بھی رسائی حاصل کی۔ ہنگری کی حکومت نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور انہیں سیاسی سازش قرار دیا، جبکہ یورپی کمیشن نے وضاحت طلب کی اور حساس معلومات تک رسائی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کا آغاز کیا۔
اہم خبریں سے مزید