اسلام آباد (عاطف شیرازی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل سپلائی چین کو شفاف بنانے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا، اس سلسلے میں شراکت داروں کیلئے تربیتی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔اوگرا نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے اشتراک سے آئل انڈسٹری کیلئے ڈیجیٹل ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔اوگرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہونے والے سیشن میں 200 سے زائد نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ بڑی تعداد آن لائن بھی شریک ہوئی،اس موقع پر اوگرا اور پی آئی ٹی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔