کراچی (نیوز ڈیسک) میمز، میزائل اور مذاق، ایران ٹرمپ کیخلاف سائبر وار میں آگے۔ایران صرف میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ہی امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ نہیں کر رہا، بلکہ اس نے انٹرنیٹ کو ایسی "میمز" اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز سے بھر دیا ہے جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا اور متعلقہ چینلز AI ویڈیوز اور میمز کے ذریعے امریکی صدر اور نیتن یاہو کی تذلیل کر رہے ہیں۔ان ویڈیوز میں ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں کو ʼلیگوʼ (Lego) اور ʼٹیلی ٹبیزʼ جیسے کارٹون کرداروں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ایک ویڈیو میں ایران خود کو "آبنائے کا سلطان" (Lord of the Strait) قرار دیتا ہے۔