• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید طحہ کے الیکٹرک کے سی ای او مقرر، 15 اپریل سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے سید طحہ کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ،نئے سی ای او 15اپریل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کے الیکٹرک نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کرآگاہ کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ اس وقت ادیب احمد بطور قائم مقام چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیدطحہ فروری 2020 سے پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ (PSO) میں منیجنگ ڈائریکٹر اور CEO کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ کے-الیکٹرک کے چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر بھی رہ چکے ہیں وہ انجینئرنگ کی ڈگری رکھتے ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی سے ایم بی اے (فنانس) بھی کیا ہوا ہے۔وہ مختلف اداروں میں کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید