• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے ابھی تک مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، سینئر صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تہران، واشنگٹن ڈی سی اور اسلام آباد کے سینئرصحافیوں جون حسین، ادریس علی اور کامران یوسف نے کہا ہے کہ ایران نے ابھی تک مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، امریکہ نے جو بھی معاہدے کئے ہیں ان کو توڑا ہے اس لئے ایران تذبذب کا شکار ہے، پاکستان نے خلیجی ممالک کے غصے کو ٹھنڈا کیا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں میزبان محمد جنید سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی، تہران جون حسین نے کہا کہ ایران نے ابھی تک مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ایران کو بات چیت کے ذریعے قائل کرنے کی ضرور کوشش کی جارہی ہے۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ایران مذاکرات میں آکر بیٹھے گا۔ حملے براہ راست پاور پلانٹ پر نہیں کئے گئے ہیں البتہ جہاں حملے کئے گئے ہیں انہیں انریجی تنصیبات میں شمار کیا جاسکتا ہے۔بارہ شہروں پر تازہ حملے کئے گئے ہیں۔ جنگ کے دوران سیاسی بیانات آتے رہتے ہیں البتہ اگر کوئی بیک ڈور بات چل رہی ہوتی تو کم سے کم حملوں میں کمی ضرور نظر آتی۔ تاہم پاکستان کی طرف سے ثالثی کی کوشش کی جارہی ہے امید ہے پاکستان ایران کو قائل کرسکے لیکن امریکہ جو اب تک کرتا آیا ہے اس کی وجہ سے بداعتمادی کی فضا بہت زیادہ ہے اسی لئے ایران کے اندر یہ محسوس کیا جارہا ہے امریکہ سے بات تب تک نہیں ہوگی جب تک وہ خطے سے اپنے بیسز خالی نہیں کرتا۔
اہم خبریں سے مزید