• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو شامل کیا جائے، حافظ نعیم

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو شامل کرنا چاہیے، حکومت آئی پی پیز کو ادائیگیاں بند، بجلی کی قیمت میں کمی، پٹرولیم لیوی ختم کرے، ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہوں کو چھ سو فیصد اضافہ سے قبل والی حالت پر واپس لایا جائے، سرکاری گاڑیاں تیرہ سو سی سی سے اوپر نہ ہوں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہمارا دوست کون ہے اور دشمن کون ہے، جو جنگ چل رہی ہے اس نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا اور اس جنگ کے فوراً بعد پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع ہو جانا چاہیے۔امیر جماعت نے کہا کہ دھوکے بازی سے یہ اپنی معیشت کو مزید سہارا نہیں دے سکتے۔
اہم خبریں سے مزید