• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہر دسواں شخص گردوں کی بیماری کا شکار ہے، رپورٹ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا کہ گردوں کی بیماری کی بڑی وجہ ذیابیطس، بلڈ پریشر، غیر معیاری خوراک ہےایک سروے کے مطابق ہر دسواں شخص گردوں کی بیماری کا شکار ہے گردوں کے مرض کی اہم وجوہات میں شوگر، بلڈ پریشراوردرد کی ادویات کااستعمال شامل ہے ماہرین نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت سر درد کے لیے ادویات کا استعمال کرتے ہیںجس سے وقتی سکون تو ملتا ہے لیکن مستقبل میں خود ادویات لینے سے مریضوں کی صحت کو نقصان پہنچتا ہے جسم کے تمام اعضاء کسی نہ کسی کام کو تفویض کرتے ہیں لیکن ہم ان کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور اپنے روزمرہ کے معمولات کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس کا خمیازہ ہمیں کسی بھی عمر میں بھگتنا پڑ سکتا ہےگردوں کی بیماری سے بچاؤ کے لئے خودکو فٹ اور متحرک رکھنا ضروری ہے اسی لیے ورزش بہت ضروری ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر کو توازن میں رکھ کر دل کی بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنا بھی ضروری ہے اپنی روزمرہ کی خوراک میں نمک کی مقدار کم کریں۔
کوئٹہ سے مزید