• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور پاکستان کی معمر ترین خاتون انتقال کر گئیں

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا اور پاکستان کی معمر ترین خاتون اپنی زندگی کے 115؍ ویں سال میں24؍ مارچ کو نیویارک میں انتقال کرگئیں ان کی میت تدفین کیلئے لاڑکانہ پاکستان لائی جارہی ہے جہاں مرحومہ کے آبائی شہر لاڑکانہ میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا، وہ دوسال قبل گرین کارڈ پر بیٹی کے پاس آئی تھیں۔ مرحومہ کے داماد آدم اعظم نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان انتظامات کی تصدیق کی ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ نیویارک میں لانگ آئی لینڈ کے اسلامی سینٹر میں ادائیگی کے بعد پاکستان لے جائی جائے گی۔ جنگ کی صورتحال کے باعث انٹرنیشنل فلائٹس میں مسائل اور تبدیلیوں کے تناظر میں سردار خاتون کی میت لے جانے والی ایئر لائن کی جانب سے کنفرمیشن کے بعد 27؍ مارچ کو میت پاکستان روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید