• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل خطے کو ہلاکت خیزی میں دھکیل رہا ہے، صدر اردوان

انقرہ (ڈاکٹر فرقان حمید) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں نے پورے خطے کو ایک سنگین بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ درحقیقت اسرائیل کی جنگ ہے، مگر اس کے تباہ کن اثرات پوری انسانیت کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔ ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے خطے میں تباہی اور عدم استحکام کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔وہ جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی (آق پارٹی ) کے صوبائی صدور کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔صدر اردوان نے کہا کہ 28 فروری کو اسرائیل کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ نے پورے خطے کو خون اور بارود کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔انہوں نے نہایت دکھ کے ساتھ کہا کہ معصوم بچے، جن کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہیں، اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید