• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے باوجود فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی شرکت محفوظ ہو گی: وائٹ ہاؤس

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ رواں سال امریکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایرانی فٹبال ٹیم کا استقبال کیا جائے گا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی ورلڈ کپ ٹاسک فورس کے سربراہ اینڈریو جیولیانی نے ٹیکساس میں منعقدہ کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری تنازع کے باوجود ہم توقع کر رہے ہیں کہ ایرانی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی، یہ امریکا میں موجود ایرانی نژاد افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہو گا کہ وہ اپنے ملک کا جشن منا سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹیم کے گروپ مرحلے کے میچز لاس اینجلس اور سیاٹل میں شیڈول ہیں۔

دوسری جانب ایران کی وزارتِ کھیل نے اپنے قومی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو امریکا میں مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ایرانی ٹیم کے امریکا آنے کے حوالے سے مجھے ان کی جان و مال کی حفاظت پر خدشات ہیں۔

بعدازاں ایرانی حکام نے اپنے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے یہ درخواست مسترد کر دی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید