پشاور(نیوزرپورٹر) خیبر پختونخواحکومت کی جانب سے رمضان پیکج کی مبینہ طور غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ رٹ میں قومی خزانہ کے اربوں روپے کی تقسیم کی شفاف تحقیقات اور فرانزک اڈٹ کرانے کی استدعاء کی گئی ہےجس میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ پٹیشن عثمان عالم ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نے رمضان میں مستحق افراد کے لئے فی خاندان 12500 روپے دینے کی منظوری دی اور اس کی تقسیم شروع کردی گئی تاہم صوبائی حکومت کا رمضان پیکج غیر مستحق افراد میں تقسیم ہوا اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت نے اپنے کارکنان میں تقسیم کیےاور اس پیکج کے نام پر پی ٹی آئی حکومت نے اپنے کارکنان کو مالی طور پر فائدہ پہنچایا ہے۔پیکج کی تقسیم سیاسی بنیادوں پر ہوئی ذیادہ ترمستحق افراد کو رمضان پیکج سے محروم رکھا گیا۔رٹ میں موقف اختیار کیاگیاکہ رمضان پیکج کا کوئی پبلک ریکارڈ بھی موجود نہیں اربوں روپے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔عدالت رمضان پیکج کی تقسیم کی شفاف تحقیقات کا حکم دیں اور اس کا فرانزک آڈٹ کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔