• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک سے نئے بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز-کم چوکیدار میں تقرر نامے تقسیم

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے بدھ کے روز ٹانک سے نئے بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹرز-کم چوکیدار میں تقرر نامے تقسیم کیے ہیں۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں، دیانتداری اور فرض شناسی سے فرائض انجام دیں،نئے بھرتی ٹیوب ویل آپریٹرز-کم چوکیدار خلوص نیت سے عوامی خدمت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سرکاری ادارے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے قائم کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے نئے بھرتی ہونے والے ٹیوب ویل آپریٹر-کم چوکیدار کو مبارکباد دی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید