• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن اسمبلی پرمصور اور بہن بھائیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے ملاکنڈ سے رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور، ان کے بھائی اور دو بہنوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواستیں منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو درخواست گزاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے کی ہدایت جاری کردی اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔گزشتہ روز رٹ درخواستوں کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزداہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت اللہ خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار پیر مصور ممبر صوبائی اسمبلی ہے، وفاقی حکومت نے درخواست گزار اور ان کے بھائی اور دو بہنوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے ہیں اس میں ایک سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے ۔تمام درخواست گزار عمرہ کے لیے جارہے تھے مگر ان کو ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزاروں کو کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی کہ کیوں ان کے نام لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں انہیں سیاسی انتقام پر لسٹ میں شامل کیا گیا ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست گزاروں کے نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے رٹ درخواستیں منظور کر لیں۔
پشاور سے مزید