پشاور(جنگ نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی جمعرات کے روز سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان مرحوم کی شریک حیات اور پی پی پی ضلع مردان کے صدر اسداللہ خان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے اُن کی رہائش گاہ ہاتھیان ہاؤس،تخت بھائی ضلع مردان گئے۔انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزندعلی وزیر،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک سعید خان بھی گورنرکے ہمراہ تھے۔ گورنر نے اس موقع پراسداللہ خان سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔گورنرنے مرحومہ کی مغفرت،درجات بلندی اور پسماند گان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔