• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارسیف علی خان انجمن ہلال احمرکے گڈول ایمبیسڈرمقرر

پشاور(جنگ نیوز)نوجوان فنکار اور گلوکار سیف علی خان کو انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کا گڈ ول ایمبیسڈر مقررکردیاگیا۔ اس حوالے سے جمعرات کے روز گورنرہاوس پشاور میں مفاہمتی یاداشت کے معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ معاہدہ پر گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور نوجوان گلوکار سیف علی خان نے دستخط کیے۔تقریب میں چیئرمین انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا فرزندعلی وزیر، چیئرمین انجمن ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر سمیت پی آر سی ایس کی دونوں برانچز کے عملہ، رضا کار اور صوبہ کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرفیصل کریم کنڈی نے سیف علی خان کو انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کا گڈ ول ایمبیسڈر بننے پر مبارکباد پیش کی اوراس امید کا اظہارکیا کہ سیف علی خان،جنہیں دلوں کا وزیر اور خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کی دھڑکن کے طور پر جانا جاتا ہے،وہ اس خطے کی بھرپور نمائندگی کرنے کے ساتھ ملکی و غیر ملکی سطح پر انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کی بھی بھرپور انداز میں نمائندگی کریں گے۔
پشاور سے مزید