پشاور(نیوزرپورٹر) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے صوابی پولیس سٹیشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے سے متعلق درخواست پر پر صوبائی حکومت اور محکمہ خزانہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔رٹ کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت میں درخواست گزار حمدان ایڈووکیٹ ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختون خوا پیش ہوئے۔ حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ صوابی کالو خان پولیس سٹیشن کی عمارت مال خانے میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے پولیس سٹیشن تباہ ہو گیا۔پولیس سٹیشن فعال نہ ہونے سے صوابی میں مسائل بڑھ رہے ہیں، تھانے میں پڑا سارا ریکارڈ بھی ضائع ہوا ہے اب پولیس سٹیشن کی عمارت نہ ہونے کے باعث مقامی لوگوں اور تھانے میں موجود اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔