• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، محلہ مروی میںچورگھر سے طلائی زیورات اورنقدی لے اڑے

پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقہ تھانہ کوتوالی محلہ مروی میں نامعلوم چورگھر سے 7 تولہ سونا اور 8 لاکھ روپے سے زائد رقم لے اڑے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس کے مطابق پشاور کے کاروباری شخص کے گھر پر لاکھوں روپے کی چوری ہوئی ہے، گھر والے عید کے تیسرے دن بھائی کے گھر گئے اور رات وہاں گزاری، گھر والے اگلے دن واپس آئے تو گھر اور کمروں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، ملزمان گھر سے سونا اور نقدی چوری کر کے لی گئے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردیا ہے۔
پشاور سے مزید