• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاحی کاموں میں مصروف افراد کی خدمات لائق تحسین ہیں ،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گورنر ہاوس لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر پنجاب نے اس کارخیر میں حصہ لینے والی فلاحی تنظیم کی خدمات کوبھی سراہا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجود صورتحال میں سفید پوش طبقے کے لیے بیٹیوں کی شادی کرنا مشکل کام ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے فلاحی کاموں میں مصروف افراد کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس لاہور کے دروازے فلاحی کاموں کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔
لاہور سے مزید