لاہور (خصوصی رپورٹر) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں تقرر و تبادلوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ذیشان گوندل کو ڈی ایم ڈی واسا ملتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں ڈائریکٹوریٹ جنرل واسا پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔اسی طرح حفیظ اللہ لغاری، ڈی ایم ڈی واسا مظفر گڑھ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈی ایم ڈی واسا ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔