• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروسز ہسپتال میں سنگین انتظامی غفلت پر ایم ایس کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور (محمد صابر اعوان سے ) سروسز اسپتال لاہور میں سنگین انتظامی غفلت اور صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے بداتنظامی پر اسپتال کے ایم ایس کو شوکاز نوٹس جاری کردیامحکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ایم ایس سروسز ہسپتال کو جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سروسز اسپتال میں 86 سی سی ٹی وی کیمرے غیرفعال پائے گئے ہیں اور 32 ائیرکنڈشنرز خراب ہیں جن کو فوری مرمت درکار ہے۔ اسپتال کے 50 فیصد اسموک ڈیٹکٹرز خراب ہیں جس کی وجہ سے آگ سے تحفظ پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے مراسلہ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سروسز اسپتال کی دو الٹراساونڈ مشینیں خراب ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے ٹیسٹوں میں تاخیرہو رہی ہے اسپتال کے گائنی وارڈ کی لفٹس خراب ہیں اور حاملہ خواتین سمیت دیگر مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے سروسز اسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی کے واش رومز میں گندگی پائی گئی ہے ، ۔ محکمہ صحت پنجاب نے سروسز اسپتال میں صفائی، انتظامی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ایم ایس کو تین روز میں اس ساری صورتحال پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ غیرتسلی بخش جواب پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔
لاہور سے مزید