لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں جاری 204 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کی یومیہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جن میں سرگودھا میں 26 فیصد، اوکاڑہ میں 20 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 16.8 فیصد اور جھنگ میں 14 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔اسی طرح گجرات میں 13.3 فیصد، حافظ آباد میں 12 فیصد جبکہ فیصل آباد اور ساہیوال میں 10.2 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔مزید برآں جہلم میں 8.4 فیصد، ننکانہ صاحب میں 4.3 فیصد، شیخوپورہ میں 4.1 فیصد اور ملتان میں 3.2 فیصد پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔گوجرانوالہ میں 3 فیصد جبکہ راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 2.3 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔