لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل ہسپتال کے فرض شناس اور ماہر ڈاکٹرز نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا دیا۔ تین ماہ کے معصوم بچے کے معدہ سے لوہے کی واشل کامیاب انڈوسکوپی کے ذریعے نکال کر اس کی جان بچا لی گئی۔ ۔تفصیلات کے مطابق تین ماہ کا علی زین گزشتہ دس روز سے بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا۔ نجی کلینک سے علاج کروانے کے باوجود بچے کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔ بعد ازاں ایکسرے کے دوران بچے کے معدہ میں ایک خطرناک فارن باڈی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔تشویشناک حالت میں بچے کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک گیسٹروانٹرولوجی ڈاکٹر حوریہ رحمان نے پروفیسر محمد شاہد کی نگرانی میں جدید انڈوسکوپی کے ذریعے نہایت مہارت سے سٹیل کی واشر نکال لی۔ بروقت اور کامیاب طبی مداخلت سے بچے کی جان بچا لی گئی۔کامیاب علاج کے بعد بچے کی حالت بہتر ہے۔