• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف امریکہ، اسرائیل کی جارحیت قابل مذمت ،سر براہ جے یو پی

لاہور(خبر نگار ) جمعیت علماء پاکستان کے 78ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بنیادی مقاصد کو فراموش کرنا قومی زوال کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ قوم متحد ہو کرجے یو پی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک میں مقام مصطفےٰؐ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰ ؐ کے نفاذکی جدوجہد کے ذریعہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی مبینہ جارحیت کی مذمت کی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کونہ صرف عالمی امن بلکہ امتِ مسلمہ کے لیے بھی سنگین خطرہ قرار دیا ۔
لاہور سے مزید