لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مؤثر گورننس، مضبوط قیادت اور پائیدار اصلاحات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری درحقیقت انسانی سرمائے میں سرمایہ کاری ہے جو معاشی ترقی اور سماجی استحکام کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔وہ یہاں راشد لطیف خان یونیورسٹی میں منعقدہ چوتھی انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس بعنوان ہیلتھ کئیر ان ایکشن۔۔۔ گورنینس لیڈرشپ اینڈ ریفارمز " سے خطاب کر رہے تھے جس میں ملک بھر سے ماہرینِ طب، ماہرینِ تعلیم، پالیسی سازوں اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صوبائی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر بچوں کے علاج معالجے خصوصاً پیچیدہ امراض کے لیے طبی سہولیات کی بحالی اور بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے