• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں جنگ کے اثرات سے پاکستان مشکلات کا شکار ، بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)فاسٹ فوڈ انڈسٹری کے فروغ کے موضوع پر نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جنگ کے اثرات سے پاکستان بھی مشکلات کا شکار ہے۔ عالمی سطح پر پاکستانی کی سفارتکاری کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ پاکستان ایران پر حملے کی شدید اور ہونیوالے نقصانات کی مذمت کرتا ہے۔ میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری میں فاسٹ فوڈ انڈسٹری کا کردار ہے، لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے ۔ ڈی جی سول سروسز اکیڈمی خواجہ فرحان عزیز، صدر ویمن چیمبر آف کامرس،شوبز انڈسٹری کے معروف نام میڈم سنگیتا، چیئرمین پنجاب سینسر بورڈ توقیر ناصر اور معروف شاعر رحمان فارس شریک تھے۔
لاہور سے مزید