• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ حسینؒ کا عرس روحانی ہم آہنگی کے لازوال پیغام کا عکاس ، احسان بھٹہ

لاہور(خبر نگار)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حضرت شاہ حسینؒ کا عرس محبت، اتحاد اور روحانی ہم آہنگی کے لازوال پیغام کا عکاس ہے، جو آج کے دور میں بھی انسانیت کی رہنمائی اور رہبری کر رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار برصغیر کے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ حسینؒ المعروف مادھو لال حسینؒ کے 438ویں تین روزہ سالانہ عرس کا ہفتہ کے روز روایتی رسمِ چادر پوشی کے ذریعے افتتاح کرتے ہوئے کیا۔تقریبِ افتتاح میں ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف حافظ انیس الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عامر بٹ، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ حافظ ذیشان، ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور وٹو، صوبائی خطیب مختار احمد ندیم، مفتی عمران حنفی، مفتی مسعود الرحمن سمیت محکمہ اوقاف کے دیگر افسران اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حضرت شاہ حسینؒ کی روحانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادھو لال حسینؒ کی تعلیمات محبت، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبہ بھر میں مزارات کی تزئین و آرائش اور زائرین کو جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔
لاہور سے مزید