• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام 3 اپریل کو منصورہ میں عوامی کمیٹیز کنونشن منعقد ہوگا

لاہور(نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے صوبائی دفتر منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیر اہتمام 3 اپریل کو منصورہ لاہور میں منعقد ہونے والے عوامی کمیٹیز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کنونشن کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے کر ذمہ داران کو واضح ذمہ داریاں سونپی گئیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر بابر رشید، رانا تحفہ دستگیر، اکرام الحق سبحانی،عرفان حیدر، محمد فاروق چوہان، عبدالعزیز عابد، مشتاق جاوید،چوہدری عبدالواحد، شجاع الدین نغمانی اور مظہر جیلانی،اسامہ ہاشمی سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
لاہور سے مزید