• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی کیمیکل فیکٹری پر حملہ، امریکا سفارتکاری کیساتھ زمینی حملے کی تیاری کررہا ہے، ایران، قطری ٹی وی پر اسرائیلی بمباری

Sتہران /دبئی (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کوششوں کے باوجود امریکا ‘اسرائیل اور ایران کے مابین لڑائی جاری ‘ امریکی جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس ٹریپولی 3500 سیلرز اور میرینز کو لے کر مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا‘ تہران پر اسرائیلی میزائل حملے میں قطرکے نیوزچینل العرابی کے دفتر کو شدیدنقصان ‘براہ راست نشریات رک گئیں ‘اصفہان یونیورسٹی پر دوسری بار بمباری ‘ کئی عمارتوں کو نقصان ‘چار ملازمین زخمی ‘پاسدارانِ انقلاب کاخطے میں اسرائیلی اور امریکی یونیورسٹیوں پر حملوں کا انتباہ ‘تہران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ‘کیمیکل فیکٹری پرحملہ ‘انڈسٹریل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی ۔31افرادزخمی ‘بحرین نے اتوار کو اپنی بحری حدود میں کرفیو نافذ کردیا‘ سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ چند گھنٹوں میں 10 ڈرونز کو روکا ہے۔حوثیوں نے اسرائیل پر دوسرے میزائل حملے کی تصدیق کر دی‘ کویت میں فوجی کیمپ پر ہونے والے حملے میں 10 اہلکار زخمی ہو گئے ہیںجبکہ جائے وقوعہ پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ابوظبی اور بحرین میں المونیم پلانٹس نشانہ ‘تنصیبات کو شدید نقصان ‘متعددملازمین زخمی ‘اردن میں امریکی ایئربیس پر ڈرون اٹیک کیا گیاہے ۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پنٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کی زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہےجبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن عوامی سطح پر مذاکرات کے اشارے دیتا ہے جبکہ خفیہ طریقے سے زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر ر ہا ہے‘ امریکا 15 نکاتی فہرست کے ذریعے وہ چیزیں حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے نہیں حاصل کر سکا۔ ایران کی مسلح افواج امریکی فوجیوں کے ملک میں داخل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ ان پر آگ برسا سکیں۔رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کے خلاف جارحیت پر واضح مؤقف اپنانے پر عراق کے علما اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ادھرایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں تین صحافیوں کی ہلاکت نہ صرف خطے اور دُنیا کی میڈیا برادری کے لیے بڑا نقصان ہے بلکہ یہ عالمی ضمیر کے لیے بھی جاگنے کا وقت ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں عراقچی نے ان حملوں کو واضح طور پر ٹارگٹڈ قتل اور سچ بولنے والوں کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش قرار دیا۔ایران کی وزارت صحت کے مطابق حملوں کے نتیجے میں اب تک ایران میں 1937 افراد شہید اور24ہزار 500زخمی ہوچکے ہیں ‘مرنیوالوں میں 240خواتین اور 212بچے شامل ہیں ۔یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے فریقین پر زوردیاہے کہ وہ سفارت کاری کو موقع دیں۔ ہرمزمشن کی تیاری کے تحت برطانوی نیوی کے جہاز پر بارودی سرنگیں تلاش کرنے والی ٹیکنالوجی نصب کردی گئی ‘گزشتہ روزعرب امارات پر جنگ کے آغاز کے بعد سے سبے زیادہ بیلسٹک میزائل حملے کیے گئے۔ ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کا کہنا ہے کہ ابوظہبی میں اس کے بڑے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا اور اسے کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایلومینیم بحرین جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ایلومینیم پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے پر بھی حملہ کیا گیا۔امریکی سینٹرل کمانڈنے اعلان کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران ایران کے خلاف جنگ میں 11 ہزار سے زائد اہداف پر حملے کیے گئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے گزشتہ رات تہران میں ایک اہم پیداواری تنصیب پر حملہ کیا ہے، جسے ایرانی وزارتِ دفاع بیلسٹک میزائلوں کے پرزے تیار کرنے کے لیے استعمال کرتی تھی۔ان حملوں میں بیلسٹک میزائلوں کے انجنوں، ڈرون سازی، فضائی دفاعی نظام اور میزائل ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار ایران کی طرف سے فائر کیے گئے 16 بیلسٹک میزائلوں اور 42 ڈرونز کو روکا ہے۔ادھرعالمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خنداب ہیوی واٹر پروڈکشن پلانٹ کو "شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ اب فعال نہیں رہا۔ادارے کے مطابق اس تنصیب میں کوئی اعلانیہ جوہری مواد موجود نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید