• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بیٹی جاں بحق، باپ زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی اور 2 افراد جاں بحق اور کم عمر لڑکوں سمیت12افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے تاہم اسپتال منتقلی کے دوران 20سالہ صائمہ دم توڑ گئی جبکہ والد گل محمد کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے واٹرٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر اورمتاثرہ فیملی کی موٹرسائیکل تحویل میں کرلی ،پولیس کے مطابق زخمی گل محمد اپنی دوبیٹیوں کو لیکر موٹرسائیکل پر اپنےبیٹے کے گھر کورنگی جارہا تھا کہ راستے میں واٹر ٹینکر کی ٹکرکے باعث حادثہ کا شکار ہوگئے ، حادثے میں ایک بہن معجزانہ طور پر محفوظ رہی ، پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی گلشن اقبال عزیزبھٹی پارک کےقریب کے رہائشی ، زخمی گل محمد نو بچوں کا باپ ہے متوفیہ چھٹے نمبر پر تھی، علاوہ ازیں ناردرن بائی پاس ولایت شاہ مزار کے قریب پک اپ اورٹریلرکے مابین تصادم میں پک اپ میں سوار 35 سالہ سردار ولد شیر زمان جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ، زخموں میں 22سالہ عبدالرحمٰن ، 25 سالہ حبیب اللہ ،26سالہ فرید اللہ ،23سالہ امداد اللہ ،24سالہ سلمان اللہ ،28 سالہ مجیب الرحمٰن ،20سالہ زید دین ، 18سالہ جمیل اللہ اور23 سالہ محمد شفیق شامل ہیں،ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص پک اپ کا ڈرائیور ہے ، حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہو گیا پولیس نے ٹریلراور پک اپ قبضے میں لیکر تھانے منتقل کردیا ہے، علاوہ ازیں شارع فیصل ناتھا خان پمپ کے قریب 2موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور2کم عمر لڑکے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرچ ھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ، ہلاک شخص کی شناخت 40سالہ لوئنس اقبال ولد اقبال یوسف کے نام سے کی گئی ، زخمی ہونے والے2 کم لڑکوں کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید