• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہی کے باوجود عافیہ کے امریکی قید میں 23 سال انسانی المیہ، فوزیہ صدیقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ بے گناہی کے باوجود عافیہ کے امریکی قید میں 23 سال مکمل ہونا انسانی المیہ ہے، جنگوں کی تباہی سے عام شہری ہی سب زیادہ متاثر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ عافیہ کی رہائی ایک عالمی مطالبہ بن چکی ہے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی گلشن اقبال میں واقع رہائش گاہ کے باہر تین کمسن بچوں سمیت ان کے اغواءکے 23 سال مکمل ہونے کے موقع پر اتوار کو عافیہ موومنٹ کے تحت” مشعل بردار ریلی“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی، دینی ، سماجی، انسانی اور عورتوں کے حقوق کے رہنماو کارکنان اور عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عوام عالمی امن چاہتے ہیں کیونکہ جنگوں کی تباہی سے عام شہری ہی سب زیادہ متاثر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ عافیہ بھی ایک نام نہاد جنگ کی متاثرہ ہے، عالمی حالات کا تقاضہ ہے کہ عوام کا سسٹم اوراپنی حکومت پر اندھا اعتماد ہواب عوام کی آواز سننے کا وقت آچکا ہے، حکومت عافیہ کو واپس لا کر سرخرو ہوجائے ، عافیہ کی واپسی سسٹم پر عوام کا اعتماد بھی بحال کرے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید