• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، میرج ہال میں خوف ناک دھماکہ، 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں واقع میرج ہال میں خوف ناک دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے پاؤرہاؤس چورنگی میرج ہال میں سیوریج لائن میں گیس بھرجانے کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کی آوز دور دورتک سنی گئی ،دھماکے کے باعث ہال میں رکھے صوفوں میں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکہ اتنا زوردار تھاکہ میرج ہال کی چھت پر لگے فانوس اورلائٹیں بھی ٹوٹ گئے ، ،دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شادی ہال میں بھگدڑ مچ گئی ،دھماکہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی کوعباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا ، ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی کے مطابق دھماکہ میرج ہال میں موجود واش بیسن کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص دھماکے کے بعد صوفوں اور پردوں میں لگی آگ بجھانے کے دوران جھلس کر زخمی ہوا ، زخمی ہونے والوں میں صدام ، نایاب اور مرتضٰی شامل ہیں اورتینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید