• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مظاہرے سے مقررین کا خطاب

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) عالمی یومِ ارض کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام کلفٹن کے علاقے تین تلوار سے سائیکل ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سماجی رہنما اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی ، احتجاجی اجتماع سے مختلف رہنماؤں کا خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ضروری ہے،مقررین نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، لبنان اورایران کو نسل کشی کانشانہ بنایا جا رہا ،عالمی طاقتیں خطے میں اپنے مفادات کے لیے جنگ کو ہوا دے رہی ہیں، مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مسئلہ فلسطین اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کریں اور ایران کا ساتھ دیں ،مقررین نے سعودی ولی عہد کی توہین پر امریکی صدر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن امریکی صدر کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ مسلم رہنماؤں کی توہین کرے،یکجہتی فلسطین ،لبنان وایران سائیکل ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سماجی رہنما اور سول سوسائٹی سمیت اقلیتی برادری کے رہنماؤں بشمول ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، علامہ حیات نجفی، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، اسرار عباسی، عرم بٹ، علامہ مرزا طاہر، بشیر سدوزئی، جمشید حسین، پیر معاذ نظامی سمیت افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شرکاء نے پاکستان اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ان کے ہاتھوں میں ایران، لبنان اور فلسطین کے شہداء اور رہنماؤں کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈز بھی موجود تھے،اس موقع پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید