کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں آئے دن کتے کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور نام نہاد بلدیاتی نظام کی ناکامی نے کراچی کے شہریوں کی زندگیوں کو کھلی دہشت اور عدم تحفظ میں دھکیل دیا ہے، دنیا کے بڑے شہروں میں عوام کو سہولتیں اور تحفظ فراہم کیا جاتا ہے جبکہ کراچی میں سندھ حکومت نے شہریوں کو آوارہ کتوں کے حوالے کر دیا ہے، روزانہ بچوں خواتین اور بزرگوں پر آوارہ کتوں کے حملے معمول بن چکے ہیں مگر حکومت اور کاغذی میئر کی ترجیحات صرف سیاسی مفادات فالتو بیان بازی اور ٹی وی پر دکھاوے تک محدود ہیں، سرکاری اسپتالوں میں ویکسین نہ ملنے کے باعث متاثرین دربدر اور خوفزدہ ہیں جبکہ سندھ حکومت بے حسی کی حدیں عبور کر چکی ہے، حق پرست نمائندگان نے واضح کیا کہ کراچی کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر آپریشن کیا جائے، اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین کی فوری اور مستقل فراہمی یقینی بنائی جائے۔