• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، آن لائن فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے چیئرمین فقیر محمد لاکھو کی ہدایت پر طلبہ کے وسیع تر مفاد میں سرکاری کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول (فریش) کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے پیر 30 مارچ سے ہفتہ 4 اپریل تک 1000روپے جرمانے (Penalty) کے ساتھ آن لائن انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید