کراچی( اسٹاف رپورٹر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو پہلے دن سے ہی قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتارہاہے، انہوں نے کہا کہ آج مختلف ممالک کے مابین جنگی حالات اور دنیا پر اس کے اثرات کے تناظر میں پاکستان کا کردار اور خارجہ پالیسی قابل تعریف ہے جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے جس کا کریڈٹ پاکستان کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعلیٰ عالمی قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو کامیاب کرے۔